اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ تعداد 85 ہو گئی

دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 15 اور شہری علاقوں میں 2 کیسز رپورٹ، متاثرین میں 76 فی صد مرد اور 24 فیصد خواتین شامل

(فوٹو: فائل)

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 85 ہو گئی۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 85 ہو گئی۔ رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی؛ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ڈینگی مریضوں کی تصدیق


ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ دارالحکومت کے شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد اور شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک 29 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد میں ڈینگی کی تصدیق کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن ڈینگی مریضوں کی تعداد 188 ہوچکی ہے۔ 28 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 160 ڈینگی مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔
Load Next Story