ایشیاکپ بنگہ دیش کا اہم کھلاڑی بھی ٹورنامنٹ سے باہر

30 سالہ انعام الحق بیجوئے کو متبادل کے طور پر نامزد


ویب ڈیسک August 30, 2023
30 سالہ انعام الحق بیجوئے کو متبادل کے طور پر نامزد (فوٹو: فائل)

سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کو بھی ایشیاکپ سے قبل انجریز نے گھیر لیا، اوپنر اور وکٹ کیپر بیٹر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ سے محض کچھ گھنٹوں قبل بنگلہ دیشی ٹیم کو برا دھچکا لگا ہے، اوپنر اور وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار سے صحتیاب نہ ہونے کے باعث 2023 کے ایشیاکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے 30 سالہ وکٹ کیپر بلے باز انعام الحق بیجوئے کو ان کے متبادل کے طور پر نامزد کیا ہے، جو آج سری لنکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ٹیمز کی جرسی پر میزبان ''پاکستان'' کا نام نہ ہونے پر فینز آگ بگولہ

سری لنکا کو اپنا پہلا میچ ایونٹ کے مشترکہ میزبان سری لنکا کے خلاف 31 اگست کو پالے کیلے میں کھیلنا ہے۔

بیجوئے نے 44 ون ڈے میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی ہے اور 1254 رنز بنائے ہیں جس میں 3 سنچریاں شامل ہیں تاہم انہوں نے آخری بار گزشتہ سال دسمبر میں بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں ون ڈے میں شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ انجریز میں گھرے 15 رکنی سری لنکن اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیشی سلیکشن پینل کے چیئرمین منہاج العابدین کا کہنا ہے کہ لٹن داس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہمیں ایک ٹاپ آرڈر بلے باز کی ضرورت تھی جو وکٹ کیپنگ کر سکے، جس کے باعث انعام الحق بیجوئے کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کا اسکواڈ:

شکیب الحسن (کپتان)، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، عفیف حسین، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام، نسیم احمد، شیخ مہدی، شمیم حسین، حسن تمیم، تنظیم حسن ثاقب، انعام الحق بیجوئے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں