شوہر کی حرکتیں ٹھیک ہوں تو بیوی کو فون چیک نہ کرنا پڑے اشنا شاہ

شادی کے بعد راز رکھنے ہیں تو شادی نہ کریں، اداکارہ


ویب ڈیسک August 30, 2023
میرے شوہر نے میرے کہے بغیر اپنے فون پر میری فیس آئی ڈی لگائی، اشنا شاہ:فوٹو:فائل

اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ بیویوں کو شوہروں کا موبائل فون چیک کرنے کی ضرورت نہیں پڑنا چاہیے۔

اشنا شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بعد موبائل پر کسی کوڈ یا پاس ورڈ کی ضرورت نہیں پیش آنی چاہیے۔اگر بیوی موبائل دیکھ بھی لے تو شوہر کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ اکثرمرد حضرات اپنا موبائل الٹا رکھتے ہیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر شادی کے بعد راز رکھنے ہیں تو شادی نہ کریں ۔ مرد حضرات اپنی فطرت اور حرکتیں ایسی رکھیں کہ بیوی کو فون چیک نہ کرنا پڑے۔ میرے ساتھ یہ مسئلہ نہیں ہے۔ میرے شوہر اچھے ہیں اور انہوں نے میرے کہے بغیر اپنے موبائل پر میری فیس آئی ڈی لگا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |