’’ایشیاکپ کیا پاکستان بھارت کبھی فائنل میں ٹکرائے ہیں‘‘

ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا

ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا (فوٹو: پی سی بی)

ایشیاکپ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے پاکستان کے شہر ملتان میں ہوگا، جس میں گرین شرٹس کو نیپال کا چیلنج درپیش ہوگا۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی، جس میں آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالہ گرنگ پرفارم کریں گی، پاکستان میں ایونٹ کے میچز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوں گے۔

ایشیاکپ کی تاریخ؛

ایشیائی ٹیموں کا یہ محاذ ورلڈکپ کے بعد دوسرا سب سے زیادہ اہم ایونٹ تصور کیا جاتا ہے تاہم متعدد وجوہات اور پاک بھارت رشتوں کے باعث ٹورنامنٹ کو اسطرح مقبولیت نہ مل سکی جس طرح میگا ایونٹ کو دی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ٹیمز کی جرسی پر میزبان ''پاکستان'' کا نام نہ ہونے پر فینز آگ بگولہ

پہلا ایشیاکپ سال 1984 میں متحدہ عرب امارات کے شارجہ میں منعقد ہوا بعدازاں 1995 تک ٹورنامنٹ اُسی مقام پر کھیلا گیا تاہم 1986 میں بھارت نے سری لنکا کے ساتھ کشیدہ کرکٹ تعلقات کی وجہ ایونٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔

کیا ایشیاکپ میں پاک بھارت فائنل دیکھنے کو ملا؟

یہ وہ سوال ہے جس کا ہر کوئی جواب جاننے کا منتظر ہے لیکن ایشیاکپ جیسے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت فائنل میں کبھی ایک دوسرے کے مدمقابل نہیں آئے۔


مزید پڑھیں: آئمہ بیگ نیپالی گلوکارہ کے ساتھ ایشیاکپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی

1984 میں پہلا ایشیاکپ بھارت نے جیتا تھا، 1986 میں پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئے جبکہ 1988 سے 1995 تک بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں نے فائنل کھیلا۔

1997 میں سری لنکا اور بھارت، 2000 میں سری لنکا اور پاکستان، 2004 سے 2010 کے درمیان تین ایشیاکپ ہوئے اور تینوں بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے۔

مزید پڑھیں: انتظار کی گھڑیاں ختم، ایشیا کپ 2023 کا میلہ آج ملتان میں شروع ہوگا

سال 2012 میں پاکستان اور بنگلہ دیش نے ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ 2014 میں پاکستان اور سری لنکا مدمقابل آئے۔

ون ڈے فارمیٹ پر کھیلے گئے 2018 کے ایشیاکپ میں سری لنکا کو بھرت چیلنج درپیش تھا جبکہ گزشتہ سال ٹی20 فارمیٹ پر کھیلا گیا ایونٹ کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں آئی لینڈرز فتح سمیٹنے میں کامیاب رہے تھے۔

ایشیاکپ کا ٹائٹل کس ٹیم نے کتنی بار جیتا

ٹورنامنٹ کی ٹرافی سب سے زیادہ بھارت پاس رہی جس نے 7 مرتبہ ایونٹ جیتا، سری لنکا نے یہ اعزاز 6 مرتبہ حاصل کیا جبکہ پاکستان محض 2 بار ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔

Load Next Story