
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اعلامیے میں جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل کو حتمی شکل دی گئی جس میں قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کےعلاوہ لینا عزیز، سکندر بخت، علی یونس اور شاہ فیصل کمنٹری پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے تین ٹی20 انٹرنیشنل 1، 3 اور 4 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد 3 ون ڈے انٹرنیشنل 8، 11 اور 14 ستمبر کو ہوں گے۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقی ویمنز ٹیم پاکستان پہنچ گئی، صدارتی پروٹوکول دیا جائیگا
واضح رہے کہ کائنات امتیاز اس سے قبل ویمن ڈومیسٹک کے ایک میچ میں مہمان کمنٹیٹرکے فرائض انجام دے چکی ہیں۔
𝑨𝒏𝒐𝒖𝒏𝒄𝒊𝒏𝒈 𝒕𝒉𝒆 𝒂𝒏𝒏𝒐𝒖𝒏𝒄𝒆𝒓𝒔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2023
The commentary panel and presenter for the Pakistan vs South Africa women series 🎙️
More details ➡️ https://t.co/OM4b5Bo1G5#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/T9LOIPGrd8
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔