ایشیاکپ ایشون نے پاکستان کو بڑا خطرہ کیوں قرار دیا

روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایونٹ جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں، بھارتی کرکٹر

روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایونٹ جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں، بھارتی کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون نے ایشیاکپ 2023 جیتنے کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مضبوط دعویدار قرار دیدیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون نے کہا کہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں کامیابی کا انحصار کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی کارکردگی سے مشروط ہے کیونکہ دونوں کرکٹرز کی فارم دیگر ٹیموں کیلئے مسئلہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم اور محمد رضوان نے مڈل آرڈر میں مسلسل پرفارمنس دیتے ہیں تو پاکستان اس ایشیاکپ اور ورلڈ کپ میں دیگر ٹیموں کیلئے بڑا خطرہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: روی چندرن ایشون نے بابر اعظم کو ملین ڈالر کرکٹر قرار دے دیا


پاکستان رواں برس ایشیاکپ جیتنے کیلئے فیورٹ کیوں ہے؟

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ غیر معمولی کرکٹرز پیدا کیے ہیں، ٹیپ بال کرکٹ کی وجہ سے وہاں فاسٹ بولرز آتے ہیں جیسا کہ 90 اور 2000 کی دہائی میں دیکھنے کو ملتے تھے تاہم پچھلے کچھ عرصے میں مختلف لیگز اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے باعث گرین شرٹس کو اچھے بیٹر بھی فراہم کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ''ایشیاکپ؛ کیا پاکستان بھارت کبھی فائنل میں ٹکرائے ہیں''

ایشیاکپ کا آغاز آغاز آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور نیپال سے ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم افغانستان کے خلاف سیریز میں 0-3 سے کامیابی سمیٹنے کے بعد ایونٹ بطور نمبر ون ٹیم شرکت کرے گی۔
Load Next Story