’ غدر 2 ‘ نے بالی ووڈ کے میگا اسٹارز کی لڑائی ختم کروا دی

ماضی کو چھوڑ کر زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے، سنی دیول

سنی دیول کی فلم غدر2 نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی ہے:فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار سنی دیول کی فلم ' غدر 2 ' کی غیرمعمولی کامیابی نے میگا اسٹار سے ان کی پرانی لڑائی ختم کروا دی۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان اور اداکار سنی دیول کے درمیان برسوں سے چلی آرہی لڑائی سے سب واقف ہیں لیکن سنی دیول کی نئی فلم 'غدر 2' لڑائی کے خاتمے کا سبب بن گئی۔بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سنی دیول کو ' غدر 2' کی کامیابی پر فون کرکے مبارکباد دی۔


اداکار سنی دیول نے ایک انٹرویومیں انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان نے فون پرنہ صرف مبارکباد دی اور فلم کی تعریف کی بلکہ یہ بھی کہا کہ میں اس کامیابی کا حقدار تھا جو مجھے ملی۔

سنی دیول کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان نے بھی بات کی اور بتایا کہ وہ فلم دیکھیں گے اور فلم دیکھنے کے بعد انہوں نے تعریف بھی کی۔اداکار کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ سب بہت خوبصورت تھا ۔ ماضی جو ہوا سو ہوا اب زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے۔ میں نے بھی شاہ رخ خان کو کال کی اور مختلف چیزوں سے متعلق بات کی۔

شاہ رخ خان اور سنی دیول کے تعلقات 1993 میں ریلیز ہوئی فلم 'ڈر' کے بعد سے کشیدہ چلے آرہے تھے۔ فلم میں شاہ رخ خان نے ولن کا کردار ادا کیا تھا اور سنی دیول نے شاہ رخ کے کردار کو گلیمرائز کرنے اور زیادہ پروموٹ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
Load Next Story