پشاور میں کھیت سے6 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد

پولیس حکام اطلاع ملتے ہی پہنچے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا، قتل کا مقدمہ درج، ملزمان کی تلاش شروع


Crime Reporter August 30, 2023
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں:فوٹو:ایکسپریس نیوز

پشاور کے علاقے خزانہ میں کھیت سے 6 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچی کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینکی گئی۔ واقعہ تھانہ خزانہ کی حدود شاہ عالم کی حدود میں پیش آیا جہاں فضل شیر نامی شخص کی بیٹی گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں لوٹی۔

پولیس حکام واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ بچی کے قتل کا مقدمہ چچا کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ بچی کے قاتل تک پہنچنے کے لیے ایس پی رورل کی نگرانی میں خصوصی ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں