پٹرول کی قیمت میں 10 روپے لیٹر تک اضافے کا امکان

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان،نگراں وزیراعظم کی منظوری کے بعد یکم ستمبر کو اعلان ہوجائیگا


ویب ڈیسک August 30, 2023
(فوٹو : فائل)

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں جاری ہیں، روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے اضافے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت خزانہ نگراں وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کے لیے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں دو روپے اضافے کی تجویز ہے، مٹی کے تیل اور پٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں