ایشیاکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز نیپال کو 238 رنز سے شکست

دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں

فوٹو: کرک انفو

ایشیاکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 342 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم 104 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیپال کی جانب سے سومپاک کامی 28، عارف شیخ 26 اور گلسن جہا 13 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انکے علاوہ کوئی نیپالی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بابراعظم نے تیز ترین سینچریوں میں ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا

شاداب خان نے 4، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے 2، 2 جبکہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں ایشیاکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کپتان بابراعظم 151، افتخار احمد 109 اور محمد رضوان 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔


اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر کوئی خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے وہ محض 14 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ امام الحق اور آغا سلمان 5، 5 اور شاداب خان صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

نیپال کی جانب سے سومپال کامی نے 2، کرن کے سی اور سندیپ لامیچھانے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف

نیپال کا اسکواڈ

کپتان روہت پوڈیل، کشال بھرٹیل، آصف شیخ، عارف شیخ، کشال مالا، دیپیندر سنگھ ایری، گلشن جھا، سومپال کامی، کرن کے سی، سندیپ لامیچھانے اور للت راج بنشی
Load Next Story