کرن جوہر کے ساتھ میرے کوئی اختلافات نہیں ہیں کاجول

میں اپنی پروڈکشن کا پراجیکٹ کر رہی ہوں اور اپنے بچوں کو بھی پورا وقت دے رہی ہوں، کاجول


Online May 11, 2014
میں اپنی پروڈکشن کا پراجیکٹ کر رہی ہوں اور اپنے بچوں کو بھی پورا وقت دے رہی ہوں، کاجول فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ ان کے اپنے دوست کرن جوہر کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاجول نے کہا کہ میں اپنی پروڈکشن کا پراجیکٹ کر رہی ہوں اور اپنے بچوں کو بھی پورا وقت دے رہی ہوں، انھوں نے کہا کہ میں جب باہر سے گھر جاتی ہوں تو میرا بیٹا مجھے یہ کہتا ہے کہ ماما آئی مسڈ یو، تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ کاجول کا کہنا تھا کہ کرن جوہر کے ساتھ میرے کوئی اختلافات نہیں ہیں اور میں ان کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں