آئی ایم ایف معاہدوں میں مزید سبسڈیز دینے کی گنجائش نہیں نگراں وزیرخزانہ

غریب عوام کا بھرپور احساس ہے، نگراں حکومت غریب طبقے کو مزید مشکلات سے دو چار نہیں کر سکتی ، شمشاداختر

فوٹو: فائل

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدوں میں مزید سبسڈیز دینے کی گنجائش نہیں ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ نگراں حکومت کو ملک کے غریب عوام کا بھرپور احساس ہے، حکومت غریب طبقے کو مزید مشکلات سے دو چار نہیں کر سکتی۔


شمشاد اختر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے گزشتہ حکومتوں نے کیے، آئی ایم ایف کے معاہدوں میں سبسڈیز دینا پہلے سے طے شدہ ہے، معاہدوں میں مزید سبسڈیز دینے کی گنجائش نہیں ہے۔

نگراں وزیر خزانہ نے کہا کہ نگراں حکومت معیشت کے استحکام کیلیے منصوبہ بندی کر رہی ہے، معیشت کی بہتری کیلیے مربوط حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے ایسے اقدامات کریں گے جن سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کا ریٹ مستحکم ہو۔
Load Next Story