سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ
فی تولہ سونے کے نرخ 2900روپے کے اضافے سے 236400روپے ہوگئے
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر بڑھ کر 1938 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں اضافہ ہوا۔
فی تولہ سونے کے نرخ 2900روپے کے اضافے سے 236400روپے اور فی 10 گرام سونے کے نرخ 2486روپے بڑھ کر 202675روپے کی سطح پر آگئے۔
سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2443.41روپے پر مستحکم رہی۔