راکھی بندھن کے موقع پر سشانت سنگھ کی بہن کا رقت آمیز نوٹ
بھائی! آپ سے جدائی کا درد اس مادی دنیا کی عارضی نوعیت کو بے نقاب کر رہا ہے، شویتا سنگھ
آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بڑی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے راکھی بندھن تہوار کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنے بھائی کی تصویر شیئر کی اور اپنے بھائی کی یاد میں ایک نوٹ پوسٹ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شویتا سنگھ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے بھائی کی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور اور راکھی بندھن کے تہوار کے دن بھی انہوں نے اپنے بھائی کی یاد میں ایک نوٹ لکھا اور اس کے ساتھ سشانت کی کئی پرانی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔
شویتا نے سوشل میڈیا شیئر کیے گئے اپنے نوٹ میں لکھا کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ آپ (سشانت) کہیں نہیں گئے اور یہیں ہیں اور کبھی کبھی لگتا ہے کہ میں آپ سے دوبارہ کبھی نہیں مل سکوں گی۔ ہم آپ کی ہنسی، آپ کی آواز کبھی نہیں سن پائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آپ کو کھونے کا درد اگر میں اسے کسی کے ساتھ بانٹنا چاہوں تو بھی نہیں کر سکتی۔ یہ میرے دل کے بہت قریب ہے اور آپ کو شاید ہی الفاظ ملیں جو ایسے دُکھ کو بیان کر سکیں۔ درد ہر گزرتے دن کے ساتھ گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ اس مادی دنیا کی عارضی نوعیت کو بے نقاب کر رہا ہے۔ واحد تسلی خدا دے سکتا ہے۔
انہوں نے مزید نوٹ میں لکھا کہ بھائی! ہماری ملاقات اب دوسرے جہاں میں ہوگی۔ بہت جلد یہاں تک کہ میں بھی مذاق، تفریح یا ایک حوصلہ دینے والی ایک کہانی بن جاؤ۔ میں دعا کرتی ہوں کہ آپ جہاں بھی ہوں سکون اور خوشی سے رہیں، پھر ملیں گے!۔
واضح رہے کہ سشانت کی موت 2020 میں ممبئی کے اپنے اپارٹمنٹ میں ہوئی۔ انہیں مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔