سرِ راہ بوسہ کرتے جوڑے کو تیز رفتار کار نے کچل دیا

31 سالہ لڑکے کی موقع پر موت واقع ہوگئی جب کہ 26 سالہ لڑکی شدید زخمی ہے


ویب ڈیسک August 30, 2023
31 سالہ لڑکے کی موقع پر موت واقع ہوگئی جب کہ 26 سالہ لڑکی شدید زخمی ہے، فوٹو: ڈیلی میل

برازیل میں فٹ پاتھ پر چہل قدمی کے دوران نوجوان لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے گلے لگ گئے اور بوس و کنار کرنے لگے۔ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے سڑک سے فٹ پاتھ پر آکر جوڑے کو کچل دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ہونے والے اس واقعے میں 31 سالہ لڑکے جوناتھن ریبیروا کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ 26 سالہ لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

کار سوار جوڑے کو دور تک گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھ کر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کار سوار نے دانستہ طور پر جوڑے کو کچلا ۔ کارسوار کو حراست میں لے لیا گیا۔



پولیس کا کہنا ہے کہ جان بوجھ کر کچلنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا لیکن ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ ملزم نشے میں تھا اور تیز رفتاری کے باعث کار پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا۔

پولیس نے کارسوار کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں