کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گروپ کے دو کارندے آپریشن میں ہلاک

کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندے حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، سی ٹی ڈی


Staff Reporter August 30, 2023
(فوٹو: فائل)

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) بنوں ریجن نے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے مخبر نے اطلا ع دی کہ کا لعد م تحر یک طا لبان پا کستان ٹیپو گل گروپ ضلع لکی مروت سے وابستہ دہشت گر د (1) اظہر الدین عرف عمر (2) ارشد نواز عرف ما زدیگرے (3) تنو یر حسن (4) منیب احمد معہ دیگر نا معلوم 8/9 مسلح دہشت گردوں کے پیز و با زار کے سا تھ ملحقہ بر ساتی نالہ میں کسی دہشت گردی کا روائی کی غر ض سے موجو د ہیں۔

اطلا ع پر DSP سی ٹی ڈی لکی مروت کے زیر قیادت ، انٹیلی جنس ٹیم ،SHOتھا نہ سی ٹی ڈی بنو ں معہ سی ٹی ڈی آپر یشن ٹیم بنو ں I- نے مطلوبہ مقام پر آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے پو لیس پا رٹی پر فائرنگ شروع کی۔ جس پر پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کیں شناخت تنویر حسن اور منیب احمد کے نام سے ہوئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ڈی ایس پی اقبال مہمند پر ہونے والے بم دھماکے میں بھی ملوث تھے۔

آپریشن کے دوران باقی دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کے خلاف تھا نہ سی ٹی ڈی میں وقوعہ ہذا کی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقد مہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

دہشت گردوں کالعدم تحریک طا لبان پا کستان کے ٹیپو گل گروپ کے سرگرم ارکان تھے، جو کہ سی ٹی ڈی اور مقامی افراد پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں