او جی ڈی سی ایل کو تیل و گیس کی پیدا وارمیں ایک اور کامیابی مل گئی

کوہاٹ میں سیاب کنواں نمبر ایک سے پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے


ویب ڈیسک August 30, 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

او جی ڈی سی ایل کو تیل و گیس کی پیدا وار میں ایک اور کامیابی مل گئی، کوہاٹ میں سیاب کنواں نمبر ایک سے پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق سیاب کنواں نمبر ایک کی دریافت 13 جنوری 2022 کو عمل میں لائی گئی تھی اور ابتدا میں کنویں سے 1700 پی ایس آئی پریشر پر یومیہ 125 بیرل خام تیل اور 6.2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل کی جا رہی تھی۔

متعلقہ حکام کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے انجینئرز نے لاک ہارٹ فامیشن کے اندر بہتر حکمت عملی سے اس کنویں سے پیداوار میں حیرت انگیز اضافہ کیا ہے، حکمت عملی سے سیاب کنواں نمبر ایک سے4300پی ایس آئی پریشر پر روزانہ 265بیرل خام تیل جبکہ 14.3ایم ایم ای سی ایف ڈی گیس کی اضافی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔

اوجی ڈی سی ایل کے مطابق اس اضافی پیدا وار کا باضابطہ آغاز 28 اگست 2023سے ایس این جی پی ایل کے نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ترجمان کے مطابق سیاب کنواں نمبر ایک سے اب یومیہ 390 بیرل خام تیل جبکہ 20.5ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوارحاصل کی جا رہی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق اس اضافی پیداوار سے او جی ڈی سی ایل کے زرمبادلہ میں اضافہ جبکہ ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقعہ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔