چندریان 3 نے چاند پر سلفر کی موجودگی کی تصدیق کردی

سلفر کے علاوہ ایلومینیئم، کیلشیئم، آئرن، کرومیئم اور ٹائٹینئم کی موجودگی کی بھی تصدیق کی گئی ہے


ویب ڈیسک August 31, 2023

انڈیا کی جانب سے چاند پر بھیجے گئے روور نے جنوبی قطب پر سلفر سمیت دیگر عناصر کی موجودگی کی تصدیق کر دی۔

بھارت گزشتہ ہفتے چاند پر اپنا خلائی کرافٹ بھیج کر چاند پر اترنے والا چوتھا جبکہ جنوبی قطب پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

بھارتی خلائی ادارے (آئی ایس آر او) کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ چندریان 3 روور نے اپنے لیزر اِنڈیوسڈ بریک ڈاؤن اسپیکٹرو اسکوپی آلے سے لی گئی پہلی پیمائش بھیجی۔

بیان میں کہا گیا کہ موقع سے لی گئی پیمائشوں سے جنوبی قطب میں سلفر کی موجودگی کی تصدیق ہوتی ہے۔

ادارے نے مزید بتایا کہ اسپیکٹرو گرافک تجزیے نے ایلومینیئم، کیلشیئم، آئرن، کرومیئم اور ٹائٹینئم کی موجودگی کے ساتھ مینگنیز، سیلیکون اور آکسیجن کی موجودگی کی تصدیق بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں