توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی رہائی کا روبکار جاری کردیا

ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد رجسٹرار آفس نے رہائی کا پروانہ جاری کیا

(فوٹو : فائل)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں سزا معطل ہونے اور ضمانت منظوری کے بعد عمران خان کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا روبکار جاری کیا۔


واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل گزشتہ روز معطل کی اور چیئرمین پی ٹی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلیے مقرر

رجسٹرار کی جانب سے روبکار جاری ہونے کے بعد ہائیکورٹ کا عملہ پروانہ لے کر اٹک جیل روانہ ہوگیا جبکہ اس کی کاپی سیشن جج ویسٹ اور اسلام آباد کے تحصیل دار کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
Load Next Story