دہلی کانفرنس میں بندروں کو بھگانے کے لیے ماہر عملہ تعینات
جی 20 اجلاس کے موقع پر خاص تربیت یافتہ ’بندروالا‘ عملہ اور گتے پر لنگوروں تصاویر جگہ جگہ لگائی گئی ہیں
بھارت میں جی 20 کا غیرمعمولی اجلاس ہورہا ہے جہاں تین کروڑانسانوں کے ساتھ ساتھ بندر بھی بستے ہیں اور انسانی حدود میں گھس آتے ہیں۔ اب انہیں کانفرنس سے دور رکھنے کے لیے خاص تربیت یافتہ 'بندروالا' عملہ تعینیات کیا گیا ہے جبکہ خوفناک بندروں کے کٹ آؤٹ اور تصاویر جگہ جگہ لگائی جارہی ہیں۔
اگلے ہفتے منعقد ہونے والی کانفرنس میں بندروں کو بھگانے کے لیے 30 ایسے لوگ بھرتی کئے گئے ہیں جو اپنی آواز، چیخ و پکار اور حرکتوں سے بندروں کو بھگانے کے ماہرہیں۔ اس کے علاوہ آوار مکاک بندروں کے فطری دشمن خونخوار لنگوروں کی ہولناک تصاویر کارڈ بورڈ کی صورت چپکائی گئ ہیں۔ یہ بندر گھروں کے علاوہ باغات اور سبزے والے علاقوں پر دھاوا بول کر اودھم مچاتے رہتے ہیں۔
شہر کی بلدیہ سے وابستہ ستیش اوپادیو نے بتایا کہ ہم چھوٹے بندروں کو نہیں بھگاسکتے کیونکہ سبزہ ان کا قدرتی گھر ہے۔ یہ وجہ ہے کہ انہیں کانفرنس سے دور رکھنے کے لیے غیرروایتی طریقے اختیار کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ہوٹلوں کے اطراف بھی لنگوروں کے پوسٹر اور بندر والا موجود ہوں گے۔
انتظامیہ نے 9 اور 10 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار بند رکھنے کی درخواست کی ہے اور کئی سڑکیں بھی بند رکھی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پولیس انتظامیہ کو تربیت یافتہ لنگور بھی فراہم کئے گئے ہیں جو مکاک بندروں کو دور بھگائیں گے۔