راولپنڈی میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ روک چلانے والے ملزمان گرفتار
ملزمان کے قبضے سے تین کروڑ 9 لاکھ روپے کی کرنسی برآمد ہوئی ہے، مقدمہ درج
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل نے چکوال میں چھاپہ مار کر ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے تین کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی برآمد کرلی۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بیکنگ سرکل کی ٹیم نے ڈیپٹی ڈائریکٹر رضوان شاہ کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر آرے بازار روڈ چکوال پر چھاپہ مارا اور ہنڈی حوالہ میں ملوث 2 ملزمان سجاد حسین اور محمد ولید کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے سے 3 کروڑ 9 لاکھ روپے برآمد کرلیے۔
ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزات، پیغامات، موبائل فونز اور متعدد رسیدیں بھی برآمد ہوئیں۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے بھی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے اور بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث پائے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کا مزید کہناتھاکہ ملزمان راولپنڈی ڈویژن میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک چلا رہے تھے غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی میں ملوث کمپنیز اور عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔