کراچی میں ڈینگی سر اٹھانے لگا چوبیس گھنٹوں میں 10 کیس رپورٹ

حیدرآباد میں 3 اور سکھر میں 1 کیس سامنے آیا، محکمہ صحت

(فوٹو: فائل)

شہر قائد میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال کے بارے میں جاری کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں 10، حیدرآباد میں 3 اور سکھر میں ڈینگی کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔


محکمہ صحت سندھ کے مطابق اگست کے دوران اب تک سندھ میں 183 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں کراچی سے 148، حیدرآباد 27، میرپورخاص 3، سکھر 3 اور لاڑکانہ سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اگست میں 82 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع جنوبی سے 23، ضلع وسطی 21 اور ضلع ملیر میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ضلع کورنگی میں 7، ضلع کیماڑی 4 اور غربی سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال ڈینگی کے سندھ بھر میں 923 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی۔
Load Next Story