کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو مرمت کیلیے روزانہ تین گھنٹے تک بند رکھنے کا فیصلہ

رن وے کی مرمت کے حوالے سے نوٹم جاری کرکے ائیرلائنزکو آگاہ کردیا گیا ہے، سول ایوی ایشن


Staff Reporter August 30, 2023
فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کو مرمتی کام کے لیے یومیہ بنیاد پر 2 سے 3 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رن وے25 ایل کو 5 ماہ تک روزانہ بندش کے دوران رن وے کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے، رن وے کی مرمت کے حوالے سے باقاعدہ طورپرنوٹم جاری کرکے ائیرلائنزکو آگاہ کرتے ہوئے ہفتہ وار بنیاد پر رن وے کی مختصر وقت کے لیے بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

سی اے اے کے مطابق پیرتا اتوار مختلف اوقات مین رن وے کی مرمت ہوگی، 25 اگست 2023 سے 23 جنوری 2024 تک کراچی ائیرپورٹ رن وے نمبر 25 ایل کی مرمت کا کام ہوگا۔

سول ایوی ایشن کے مطابق رن وے کی مرمت کے دوران فضائی آپریشن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ پروازوں کی آمدروفت کے لیے متبادل رن وے موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں