
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے اتر پردیش کے سیتا پور میں موجود ہیں جہاں انہیں سخت سیکورٹی کے درمیان کھلے میدان میں موٹر سائیکل چلاتے دیکھا گیا۔ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا ایک سمندر میدان میں اُمڈ آیا۔
#WATCH | Actor Akshay Kumar in Uttar Pradesh's Sitapur for the shooting of his upcoming film 'Sky Force' pic.twitter.com/jzd2hLXtkZ
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) August 29, 2023
اداکار نے بائیک چلاتے ہوئے اپنے مداحوں کی جانب ہاتھ لہرایا کیونکہ وہ باڑ کی وجہ سے مداحوں سے ذاتی طور پر نہیں مل سکتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اکشے کمار یوپی میں اسکائی فورس نامی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اداکار نے ابھی تک اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اکشے کمار او ایم جی 2 کی کامیابی پر بھی پرجوش ہیں۔ یہ فلم گرانڈ مستی کو بھی پیچھے چھوڑ کر بالی ووڈ کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ جس نے باکس آفس پر 130 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔