پاکستان ہاکی ٹیم نے اعصاب شکن میچ میں بھارت کو ہرادیا
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا فی کھلاڑی 100 ڈالر انعام دینے کا اعلان
فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ کے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرادیا۔
عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد بھارت کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے 2، ذکریا حیات، عبدالرحمٰن اور رانا عبدالوحید نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
مزید پڑھیں: فائیو سائیڈ ٹورنامنٹ؛ پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو روند ڈالا
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے انڈیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر فی کھلاڑی 100 ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ، قازقستان، ملائیشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔