امریکا کا پاکستان پر ’بروقت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات‘ کرانے پر زور

قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری اور وزیر خارجہ جیلانی نے انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، اعلامیہ امریکی محکمہ خارجہ


ویب ڈیسک August 30, 2023
—فائل فوٹو

سینئر امریکی سفارتکار وکٹوریہ نولینڈ نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی پر پاکستان میں "بروقت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات" کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں گیا کہ "قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری وکٹوریہ نولینڈ اور وزیر خارجہ جیلانی نے پاکستان کے قوانین اور آئین کے مطابق بروقت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ وکٹوریہ نولینڈ اور جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کے معاشی استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل مصروفیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں