کراچی کے چڑیا گھر میں بندر آگیا اچھل کود پر انتظامیہ پریشان

بندر کراچی کے چڑیا گھر کا نہیں ہے، ذرائع

[فائل-فوٹو]

کراچی کے ایک چڑیا گھر میں بندرگھس آیا اور ایک درخت سے دوسرے درخت تک چھلانگیں مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بندر نامعلوم مقام سے چڑیا گھر میں داخل ہوا ہے، ذرائع کے مطابق بندر چڑیا گھر کا نہیں ہے۔ درختوں پر کودتے بندر کے مناظر چڑیا گھر میں موجودشہری بالخصوص خواتین اور بچوں کیلئے حیران کُن تھے۔


دوسری جانب چڑیا گھر کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے پوچھا گیا کہ ان کے پنجرے سے ایک بندر بھاگ گیا ہے جس پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنے تمام بندروں کے پنجروں کا معائنہ کیا اور بتایا کہ چڑیا گھر کے تمام بندر اپنے اپنے پنجروں میں موجود ہیں۔

علاوہ ازیں انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ ریسکیو ٹیم کے عملے کو بلا کر بندر کو ریسکیو کیا جائے گا۔
Load Next Story