ایشیاکپ بابراعظم نے تیز ترین سینچریوں میں ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا
جنوبی افریقا کے کرکٹر نے 104 اننگز میں 19 سنچریاں بنائی تھیں جسے بابراعظم نے 102 اننگز میں پورا کیا
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کم اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ملتان میں ایشیاکپ 2023 کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی ون ڈے کیریئر کی 19 ویں اور ٹوٹل 31 ویں انٹرنیشنل سنچری بنائی، بابراعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو نہ صرف ان کا ون ڈے کرکٹ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور تھا بلکہ ایشیاکپ کی تاریخ میں انفرادی بلے باز کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بھی تھا۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی اوپنر فٹ نہ ہوسکے
بھارت کے ویرات کوہلی ایشیا کپ میں 183 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے والے کھلاڑی ہیں جو انہوں نے 2012 میں پاکستان کیخلاف بنائے تھے۔

بابراعظم نے 19 ویں سنچری اپنے ون ڈے کیریئر کی 102 ویں اننگز میں بنائی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے اپنی 19 ویں سنچری اننگز نمبر 104 میں بنائی تھی۔
افتخار احمد نے بھی میچ کے دوران اپنے او ڈی آئی کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔ 71 گیندوں پر 109 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں یہ انکا سب سے بڑا اسکور تھا۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ ایشون نے پاکستان کو بڑا خطرہ کیوں قرار دیا
واضح رہے کہ بابراعظم ون ڈے میں پاکستان کے سب سے زیادہ 19 سنچریاں بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔
لیجنڈ کرکٹر سعید انور 20 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں تاہم انہوں نے یہ سنچریاں 244 اننگز کھیل کر بنائی تھیں اور بابراعظم نے ابھی صرف 102 اننگز کھیلی ہیں۔
نیپال کے خلاف میچ میں بابراعظم اور افتخار احمد نے 131 گیندوں پر 214 رنز کی پارٹنرشپ کی جو ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے لیے پانچویں وکٹ کا سب سے بڑا اسٹینڈ ہے۔
اس سے پہلے پانچویں وکٹ پر بہترین شراکت عمر اکمل اور یونس خان کے درمیان 2009 میں سری لنکا کے خلاف 176 رنز کی تھی۔