پاکستان مہنگائی کے معاملے میں نائیجیریا سے بھی آگے نکل گیا

ایشیائی ممالک میں پاکستان چوتھا جبکہ عالمی ریکنگ میں 18ویں نمبر پر ہے، ٹریڈنگ اکنامکس


ویب ڈیسک August 31, 2023
(فوٹو فائل)

عالمی اقتصادی جریدے ٹریڈنگ اکنامکس میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستانی مہنگائی سے متاثرہ ممالک میں 18ویں نمبر پر آگیا۔

جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہوا جس کے بعد یہ شرح 28.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ نائیجیریا میں مہنگائی کی شرح 24.08 فیصد اور لاؤس میں 27.8 فیصد ہے۔

ٹریڈنگ اکنامکس کے اعداد و شمار کے مطابق ایشیائی ممالک میں پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر آگیا جبکہ افغانستان میں مہنگائی کی شرح سب سے کم منفی 6.5 فیصد رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں