برطانیہ میں ’زومبی اسٹائل‘ خنجر اور چُھرے رکھنے پر پابندی عائد

تیز دھار خنجر اور چھرے رکھنے اورفروخت کرنے پر2 سال قید کی سزا ہوگی


ویب ڈیسک August 31, 2023
برطانوی پولیس کو نئے اختیارات دئیے گئے ہیں:فوٹو:فائل

برطانیہ میں تیز دھار خنجر اور چھرے رکھنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

برطانیہ کی وزارت داخلہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'زومبی اسٹائل' کے خنجر اور چھرے رکھنے اور ان کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کو نئے اختیارات دئیے گئے ہیں۔



بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تیز دھار خنجر اور چھرے رکھنے اور فروخت کرنے پر 2 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ پابندی کا مقصد جرائم میں کمی لانا اور زندگیاں بچانا ہے۔

برطانوی پولیس کو دئیے گئے اختیارات کے تحت سیکورٹی اہلکار کسی بھی سرکاری یا پرائیوٹ پراپرٹی سے سنگین جرائم میں استعمال ہونے والے ہتھیار قبضے میں لے سکتے ہیں۔ برطانوی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہوگا یا کسی اور دھمکائے گا تو صرف 2 سال کی سزا ہی آخری نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں