حکومت جلسے اور مظاہرے روکنے کیلئے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے گریز کرےالطاف حسین

موجودہ کشمکش کی صورتحال میں وزیراعظم مثبت کردارادا کریں،قائد متحدہ قومی موومنٹ


ویب ڈیسک May 11, 2014
حکومت اور اپوزیشن سنجیدگی،بردباری اور صبروتحمل کا مظاہرہ کرے ،الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت جلسوں اور مظاہروں کو روکنے کے لیے غیر جمہوری اور غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کرنے سے گریز کرے جبکہ موجودہ کشمکش کی صورتحال میں وزیراعظم مثبت کردارادا کریں۔

لندن سے جاری بیان کے مطابق الطاف حسین نے کہا کہ اپنے مطالبات کے حق میں جلسے جلوس اور مظاہرے کرنا ہر جماعت کا آئینی،قانونی اور جمہوری حق ہے اور حکومت ان جلسوں اور مظاہروں کو روکنے کے لیے غیر جمہوری،غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال نہ کر ے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ انتہائی نازک صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن سنجیدگی،بردباری اور صبروتحمل کا مظاہرہ کرے جبکہ وزیراعظم نوازشریف موجودہ کشمکش کی صورتحال میں اپنے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثبت کردار ادا کریں۔

الطاف حسین نے کہا کہ حکومت اپنے عمل کے ذریعے یہ ثابت کرے کہ وہ جمہوری اقدار کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے جبکہ جلسے جلوس اور مظاہرے کرنے والی جماعتیں بھی یہ بات ثابت کریں کہ وہ اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہیں اور اس کے لیے کسی بھی قسم کا غیر قانونی طریقہ کار اختیار نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت خواہ حکومتی جماعت کے ارکان ہوں یا اپوزیشن جماعتوں کے ان سب کوسنجیدگی،بردباری،ضبط اور برداشت سے کام لینا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں