’عزت بچانی ہے تو گھروں کو خالی کرو‘ ہریانہ میں مسلمانوں کیلیے دھمکی آمیز پوسٹرز

پولیس نے دھمکی دینے والوں کو پکڑنے کے بجائے مسلمانوں کے گھروں کو غیرقانونی قرار دے دیا

ہریانہ میں مسلمانوں پر حملے کیےگئے ہیں اورانہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے:فوٹو:ویب ڈیسک

بھارتی ریاست ہریانہ میں مسلمانوں کے علاقوں میں ہندو انتہاپسندوں نے دھمکی آمیز پوسٹر لگا دئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ کے علاقے گروگام میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان اکثریتی کچی آبادی میں لوگوں کو گھرخالی کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پر ' عزت بچانی ہے تو گھر خالی کرو' کے پوسٹرز لگا دئیے گئے ہیں۔


ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو گھر خالی نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ پولیس نے مسلمانوں کو دھمکیاں دینے والوں کو گرفتار کرنے کے بجائے مسلمانوں کی کچی آبادی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

ہریانہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دنوں سے مسلمانوں کے گھروں اور کاروبار پرحملے کیے جارہے ہیں اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Load Next Story