شیریں مزاری ای سی ایل کیس آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ

انکوائری کرائیں کہ عدالتی حکم کے مطابق جواب کیوں جمع نہیں ہوا، ایکشن لے کر 2 ہفتے میں جواب جمع کرایا جائے، حکم

(فوٹو: فائل)

شیریں مزاری کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

ہائی کورٹ نے نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹیشنر شیریں مزاری کو دیں ۔ 2 اگست کو ایک ہفتے میں آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ۔ 10 اگست تک جواب جمع نہیں کرایا، ایک ہفتہ مہلت کی استدعا بھی عدالت نے منظور کی ۔ 29 اگست کو بھی آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا ۔


عدالت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو آج بھی جواب جمع نہ کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آئی جی انکوائری کرائیں کہ عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع کیوں نہیں ہوا ؟ ۔ انکوائری کرکے ایکشن لے کر 2 ہفتے میں جواب جمع کرائیں ۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کردیا، جس میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
Load Next Story