’’ایشیاکپ میرے بارے میں کوہلی کے الفاظ کسی اعزاز سے کم نہیں‘‘

براڈ کاسٹرز نے دونوں کرکٹرز کے ایک دوسرے کے بارے میں تاثرات کی ویڈیو جاری کردی

براڈ کاسٹرز نے دونوں کرکٹرز کے ایک دوسرے کے بارے میں تاثرات کی ویڈیو جاری کردی (فوٹو آئی سی سی)

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے سے قبل براڈ کاسٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ویرات کوہلی کے حوالے سے ویڈیو شیئر کردی۔

ایشیاکپ کے براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر دونوں کرکٹرز کے ایک دوسرے سے متعلق ردعمل کی ویڈیو شیئر کی جس میں کپتان بابراعظم سابق بھارتی کپتان اور مڈل آرڈر بیٹر کوہلی کی تعریف کو اپنے لیے اعزاز کہتے ہیں، دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے، ویرات کوہلی

انہوں نے بتایا کہ سال 2019 میں ویرات کوہلی سے پہلی بار ملاقات ہوئی تھی، وہاں اِن سے بات چیت کی اور بہت کچھ سیکھا۔


مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بابراعظم نے ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جمالیں

ویڈیو میں سال 2022 میں ویرات کوہلی کے بابراعظم سے متعلق تاثرات کو بھی شامل کیا گیا جس میں وہ یہ کہتے دیکھائی دیتے ہیں کہ بابراعظم تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے، انکے رویے میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں آئی اس حقیقت کے باوجود کہ اب وہ دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں اِن کا شمار ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹیمیں 2 ستمبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

Load Next Story