عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ غیر جانب دار رہے سراج الحق

آئین کے مطابق 90 دن میں صاف و شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیاجائے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

آئین کے مطابق 90 دن میں صاف و شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیاجائے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا ہےکہ عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے۔

سراج الحق نے سکھر ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دن میں صاف و شفاف انتخابات کراکے اقتدار منتخب حکومت کے حوالے کیاجائے، عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے۔


سراج الحق نے کہا کہ پاکستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جو آزادی کے نام پر بنا ہے، پاکستان کو ایک وکیل نے بنایا تھا اور وکیل ہی اسے آگے اپنی منزل کی طرف لے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ محفوظ اور روشن پاکستان کے لیے ناگزیر ہے کہ سودی نظام سے نجات حاصل کی جائے، جب بھی جماعت اسلامی کی حکومت بنی تو سب سے پہلے ملک میں سود کا خاتمہ کریں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری سودی نظام کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
Load Next Story