نیب کو سابق صوبائی وزیر ایکسائز کے 4 فرنٹ مینز کی گرفتاری سے روک دیا گیا

عدالت کا درخواست گزاروں کو تحقیقات میں تعاون کا حکم، نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری

(فوٹو: فائل)

سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو سابق صوبائی وزیر ایکسائز کے 4 مبینہ فرنٹ مینز کی گرفتاری سے روک دیا۔

سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار و دیگر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق 4 مبینہ فرنٹ مینز کی گرفتاری سے روکتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کو تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کا حکم دے دیا۔


ہائی کورٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبد الوحید شیخ، حسن علی شریف، عامر گل شریف اور عامر شریف کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔ درخواست گزار نیب انکوائری میں تعاون کو تیار ہیں۔

عدالت نے نیب کو درخواست گزاروں کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ریمارکس دیے کہ محکمہ خوارک اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی انکوائری میں انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے نیب کو سابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار کی گرفتاری سے بھی روک رکھا ہے۔
Load Next Story