ایشیاکپ سری لنکا نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی

گروپ بی میں پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی ٹاپ پوزیشن برقرار


ویب ڈیسک August 31, 2023
(فوٹو: کرک انفو)

ایشیاکپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پالے کیلے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42.4 اوورز میں محض 164 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے 165 رنز 39 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سری لنکا کی جانب سے سدیرا سماراویکراما 54 اور چارتھ اسالنکا 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے شکیب الحسن نے 2، تسکین احمد، شروف الاسلام اور مہدی حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز؛ نیپال کو 238 رنز سے شکست

قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 42.4 اوورز پویلین لوٹ گئی، بنگال ٹائیگرز کی جانب سے نجم الحسین 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم انکے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر رنز بنانے میں ناکام رہا۔ اوپنر تنزید حسن صفر، محمد نعیم 16، توحید ہردوئے 20 اور کپتان شکیب الحسن محض 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

مشفق الرحیم 13، مہدی حسن 5 اور مہدی حسن (ٹو) 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تسکین احمد اور مستفیظ الرحمٰن کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔

سری لنکا کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے 4 اور مہیش تھیکشانا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دھننجایا ڈی سلوا، دونیتھ والالیگا اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش کا اسکواڈ

شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، مہدی حسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

سری لنکا کا اسکواڈ

داسن شناکا (کپتان)، ایس ایل: پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوسل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالج، مہیش تھیکشانا، کسن راجیتھا اور متھیشا پاتھیرانا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں