حکومت نے آپریشن کاکوئی فیصلہ نہیں کیاوفاق کاطالبان کمیٹی کو جواب

وزیراعظم آئندہ 15 روز میں مذاکرات کے مستقبل کے تعین کے حوالے سے سیاسی وعسکری قوتوں سے اہم مشاورت کریں گے۔


عامر خان May 11, 2014
چوہدری نثارپس پردہ طالبان کمیٹی سے مستقل رابطے میں ہیں اورگزشتہ 48گھنٹوں میں اہم رابطے ہوئے ہیں فوٹو: فائل

وفاق نے طالبان رابطہ کارکمیٹی سے کہاہے کہ حکومت نے اب تک آپریشن کے آپشن کو استعمال کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں کیا،حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ مذاکراتی عمل جاری رہے تاہم حکومت طالبان قیادت کے واضح پیغام کاانتظارکررہی ہے.

۔ذرائع نے بتایاکہ چوہدری نثارپس پردہ طالبان کمیٹی سے مستقل رابطے میں ہیں اورگزشتہ 48گھنٹوں میں اہم رابطے ہوئے ہیں،جس میں مختلف آپشنز پرغورکیا گیا۔

طالبان رابطہ کار کمیٹی کے اہم رکن کاطالبان سیاسی شوریٰ سے رابطہ ہوگیاہے جس میں طالبان کی جانب سے مثبت اشارہ دیا گیاہے کہ سیاسی شوریٰ سیز فائر میں توسیع،سویلین قیدیوں کی رہائی اوردوسری ملاقات کیلیے مشاورت کررہی ہے،حکومتی حلقوں نے کہاہے کہ وزیراعظم آئندہ 15 روز میں مذاکرات کے مستقبل کے تعین کے حوالے سے سیاسی وعسکری قوتوں سے اہم مشاورت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں