چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنیکی اجازت مل گئی

عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی


ویب ڈیسک August 31, 2023
فوٹو:فائل

سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف دیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کو بیٹوں سے والد کی ملاقات کی ہدایت کر دی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے والد کی بیٹوں سے ملاقات کرنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں