سونے کی فی تولہ قیمت میں 3400 روپے اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 239800 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک August 31, 2023
فی تولہ سونے کی قیمت 239800 روپے ہوگئی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1945 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3400 روپے اور 2915 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 239800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 205590 روپے کی سطح پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں