لاہور میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز 4 ستمبر سے ہوگا

پولیو کا ماحولیاتی نمونہ مثبت آنے پر ڈپٹی کمشنر لاہورکی سربراہی میں پولیو کیس رسپانس پلان تیار کیا گیا


ویب ڈیسک August 31, 2023
فوٹو: فائل

صوبائی دارالحکومت میں پولیو سے بچاؤ کے لیے خصوصی ویکسی نیشن مہم 4 سے 11 ستمبر تک چلائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پولیو کا ماحولیاتی نمونہ مثبت آنے پر ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں پولیو کیس رسپانس پلان تیار کیا گیا۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق شہر میں 4 تا 11 ستمبرخصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، اس دوران 29یونین کونسلوں میں 2لاکھ 11ہزار112بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

عزیز بھٹی کی 2، داتا گنج بخش کی 16، گلبرگ کی 5، راوی کی 6یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی جبکہ 14 یونین کونسلوں میں مکمل اور 15 یونین کونسلوں کے ٹارگٹڈ ایریاز میں قطرے پلائے جائیں گے۔

ڈی سی لاہور کے مطابق 81فکسڈ ٹیمیں، 520موبائل ٹیمیں، 59ٹرانزٹ ٹیمیں خصوصی پولیومہم میں حصہ لیں گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں