کراچی میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی پھر کھٹائی میں پڑ گئی

حکومت سندھ نے ٹرانزیشن پیریڈ میں ایک بار پھر توسیع کردی، ٹرانزیشن آفیسرز کو کام جاری رکھنے کی ہدایات


Staff Reporter August 31, 2023
فوٹو: فائل

شہرقائد میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی، حکومت سندھ نے ٹرانزیشن پیریڈ میں ایک بار پھر توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے 25 ٹاؤنوں کی تشکیل میں مسلسل تاخیر کا سامنا ہے کیونکہ حکومت سندھ کی جانب سے ٹرانزیشن آفیسرز کو مزید کام کر نے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

سیکرٹری گورنمنٹ آف سندھ کے سیکشن آفیسر منصور احمد شیخ کی ہدایت کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ ہاؤس اینڈ ٹاون پلاننگ کی جانب سے سیکشن155 سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت جاری کردہ نوٹفیکشن کے مطابق کراچی کے 7 اضلاع کی کالعدم ڈی ایم سیز میں ٹر انزیشن پر یڈ کو مزید بڑھا دیا گیا یے۔

ٹرانزیشن پیریڈ میں توسیع کی وجہ سے 25 ٹائونوں کے نو منتخب بلد یاتی ناظمین کے اختیارات پھر لٹک گئے۔ نوٹفیکشن کے مطا بق ریکارڈ درست نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانزیشن پیریڈ کو بڑھایا گیا ہے۔ نوٹیفکشن کا اطلاق ضلع ملیر، کورنگی، وسطی ، غربی، جنوبی، کیماڑی،شرقی اور ڈسٹرکٹ کونسل پر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں