بجلی کمپنیوں کے ملازمین کا فری یونٹس کی سہولت کے حق میں مظاہرہ

ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی بند کی تو سخت ردعمل آئے گا، مظاہرین

(فوٹو: فائل)

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) اور کانپور الیکٹرک سٹی سپلائی کمپنی لمیٹیڈ (کیسکو) کے ملازمین فری یونٹس کے ممکنہ خاتمے کے فیصلے پر میدان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں کیسکو ملازمین نے فری یونٹس کے خاتمے کے اعلان کے خلاف احتجاج کیا اور چیف آفس میں احتجاجی ریلی نکالی جو جلسے کی صورت میں اختتام پذیر ہوئی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ملازمین کے مطالبات درج تھے۔


مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کے بجلی کے فری یونٹس ختم کرنے کا فیصلہ فی الفور واپس لے اور انہیں ریلیف فراہم کرے کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں ان کا گزر بسر بھی بہت مشکل سے چل رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان واپڈا ایمپلائز یونین نے مفت بجلی کی سہولت کےحق میں مظاہرہ کیا۔ صدر واپڈا ایمپلائز یونین نے کہا کہ ملازمین کو ملنے والی مفت بجلی بند کی تو سخت ردعمل آئے گا۔

مظاہرین نے کہا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے بلزمیں موجود درجہ بندی، سیاسی مداخلت،بجلی کے بلوں میں موجود تمام ٹیکسز فوری ختم کیے جائیں۔
Load Next Story