بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو فری یونٹس ختم کرنے سےکوئی بچت نہیں ہوگی پاورڈویژن

ملازمین کوماہانہ تنخواہ میں فری یونٹس کے برابر رقم دی جائے، پاور ڈویژن کی تجویز


ویب ڈیسک August 31, 2023
فوٹو: فائل

واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے بجلی کمپنیوں کے ملازمین کوبجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی مخالفت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل نے مؤقف اختیار کیا کہ فری یونٹس ختم کرنے سےکوئی بچت نہیں ہوگی جبکہ نیپرا نے فری یونٹس کی بجائے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی تجویز دیدی۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے بجلی کے فری یونٹس کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی تھی جس کے بعد نیپرانےفری یونٹس کی بجائے یوٹیلیٹی الاؤنس دینے کی تجویز دے دی۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ ریٹائرڈ، حاضر سروس ملازمین (مجموعی تعداد ایک لاکھ 89 ہزار 171) کو ماہانہ 3کروڑ47 لاکھ 58 ہزار 825 فری یونٹس دیے جارہے ہیں، ملازمین کوماہانہ تنخواہ میں فری یونٹس کے برابر رقم دی جائے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں