فائیو سائیڈ ٹورنامنٹ پاکستان اور ملائشیا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر

فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر جگہ بنالی

فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر جگہ بنال (فوٹو: ٹوئٹر)

فائیو سائیڈ ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 5-5 گول سے برابر ہوگیا۔

پاکستان کی جانب سے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے 3، عبدالرحمٰن اور مرتضیٰ یعقوب نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

عمان کے شہر صلالہ میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر جگہ بنالی۔ انڈیا 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ملائشیا 10 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں: فائیو سائیڈ ٹورنامنٹ؛ پاکستان ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کو روند ڈالا

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض اولمپیئن وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر (ر) محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
Load Next Story