واٹس ایپ جلد ہی اپنا نیا انٹرفیس متعارف کرائے گا

رپورٹ کے مطابق یہ نیا ڈیزائن پہلے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے متعارف کرایا جائے گا

(فوٹو: فائل)

میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی اپنا نیا انٹرفیس ڈیزائن متعارف کرانے جارہی ہے۔ ڈیزائن کی لانچ 2023 کے آخر تک متوقع ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نیا ڈیزائن پہلے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

پیش کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے ڈیزائن میں واٹس ایپ اپنے ٹاپ ایپ بار کو نئی شکل دے کر سفید کردے گا جبکہ لوگو کے حروف کو ہرا کر دیا جائے گا۔


(تصویر: WABetaInfo)


انٹرفیس پر نیچے کی جانب موجود اسٹیٹس پینل کا رنگ بھی سفید کردیا جائے گا اور لیبل سیلز (آل، ان ریڈ، پرسنل اور بزنس) سمیت دیگرکئی چیزیں شامل ہوں گی۔

لیبل سیلز صارفین کو ان کی چیٹس کی درجہ بندی کرنے کی سہولت دے گا تاکہ وہ باآسانی اپنی چیٹ کو ڈھونڈ سکیں۔

تصویر میں دِکھایا گیا یہ انٹرفیس فی الحال ایک نمونہ ہے اور اس کی لانچ سال کے آخر تک متوقع ہے۔
Load Next Story