عمران کے احتجاج کا مقصد حکومت کو کمزور کرنا ہے برطانوی اخبار
الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسران ، میڈیا، عدلیہ اور ن لیگ سے لے کر حکومت تک عمران خان کو ہرایک سے مسئلہ ہے، دی میل
برطانیہ کے اخباردی میل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے احتجاج کامقصد حکومت کوکمزور کرنا ہے۔
برطانوی اخباردی میل کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق فوج کی طرف سے نظام پرقبضہ نہ کرنے کی سیاسی یقین دہانیاں موجودہیں۔ فوج اورسویلین حکومت میں مشترکہ طور پرامن کے حصول کے لیے بندوق کی بجائے بات چیت کا راستہ اپنانے پراتفاق ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تقریراور وزیر اعظم نوازشریف کے انٹرویوسے واضح ہے کہ فوج سویلین حکومت کی پشت پرہے۔
رپورٹ کے مطابق انتخابی کمیشن سے ریٹرننگ افسران تک، میڈیا سے عدلیہ تک، ن لیگ سے لے کر موجودہ حکومت تک عمران خان کو ہرایک کے ساتھ مسئلہ ہے۔ عمران کوسمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہردعوے کے لیے ثبوت چاہیے۔ حقائق کے بغیررائے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ فوج اور سویلین حکومت کے درمیان ناپسندیدگی کی تاریخ کوختم نہیں کیاجا سکتاہے۔ عمران کاانتخابی نتائج میں دھاندلی ثابت کرنے کاایجنڈا خطرناک ہوسکتا ہے جس میںحکومت کی برطرفی بھی شامل ہے۔