مسیسیپی کی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ شکار کرلیا گیا
پوری رات کی کوشش کے بعد 14 فٹ طویل اور 364 کلوگرام وزنی مگرمچھ کو چار افراد نے قابو کیا
امریکی ریاست مسیسپی کی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ قابوکرلیا گیا ہے جسے چار افراد نے پوری رات کی تگ ودو کے بعد گرفتار کیا ہے۔ اس کوشش میں مگرمچھ مارا گیا ہے۔
اس مگرمچھ کا وزن 364 کلوگرام اور لمبائی 14 فٹ تین انچ ہے جو اس سے قبل پکڑے گئے مگرمچھ سے دو انچ زیادہ بڑا ہے۔ اس کی تصدیق ریاست کی محکمہ وائلڈ لائف، فشریز اور پارکس نے کی ہے۔
ڈونلڈ ووڈز، وِل تھامس، جوئے کلارک اور ٹینر وائٹ نامی مہم جو شکاریوں نے نر مگرمچھ مارا ہے۔ یہ مگرمچھ سن فلاورنامی چھوٹے دریا سے پکڑا گیا ہے۔ اسے پکڑنے کے بعد مردہ مگر مچھ کو فورک لفٹر سےاٹھایا گیا تھا۔
ایک شکاری، ڈونلڈ ووڈز نے بتایا کہ رات کے نو بجے یہ مگرمچھ نظر آیا تھا جسے شکار کرنے کا ارادہ کیا گیا۔ سات گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد اسے مارا گیا۔ اس دوران پکڑنے کے جو جال ڈالے گئے تھے وہ خونخوار مگرمچھ نے کئی مرتبہ توڑڈالے تھے۔
واضح رہے کہ یہ علاقہ مگرمچھوں کی مشہور شکارگاہ بھی ہے جہاں امریکہ بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں۔ ہر سال یہاں اگست میں شکار کا دور شروع ہوتا ہے جو 4 ستمبر کو ختم ہوجاتا ہے۔