
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں مصروف عمل بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ' ٹرانس پشاور ' نےاعلان کیا تھا کہ آئی ٹی سسٹم اپ ڈیٹ اور مرمتی کام کی وجہ سے آج صبح دس بجے کے بعد بس سروس معطل رہے گی۔
بعدازاں ترجمان ٹرانس پشاور کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد شام 6 بجے سے تمام روٹس پر سروس معمول کے مطابق چلے گی۔
ٹرانس پشاور نے بسوں کی معطلی کی وجہ سے مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت بھی کی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔