لیبیا سے کراچی آنے والے تین مسافروں میں منکی پوکس کی علامات ظاہر

جمعرات کو لیبیا سے آنے والے تین مسافروں میں مونکی پوکس کی علامات ظاہر ہوئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا

فوٹو :فائل

لیبیا سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے والے تین مسافروں میں منکی پوکس کی علامات ظاہر ہوئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز نشاندہی کی گئی،جمعرات کو لیبیا سے آنے والے تین مسافروں میں مونکی پوکس کی علامات ظاہر ہوئیں۔

انتظامیہ نے منکی پوکس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد متاثرہ مسافروں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد قرنطینہ کردیا ہے۔


محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق تمام متعلقہ افراد کے لیے یہ اطلاع ہے کہ محکمہ صحت کی کراچی ایئرپورٹ سرویلنس ٹیم نے 31 اگست 2023 کو لیبیا سے آنے والے 3 مسافروں کی نشاندہی کی، جن کی عمریں 30 سے 45 سال کے درمیان تھیں اور ان میں مونکی پوکس کی علامات پائی گئیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ممکنہ طور پر وائرس کے شکار تینوں مسافر پاکستانی شہری ہیں، جنہیں مزید تفتیش کے لیے مسافروں کو محکمہ صحت سندھ کے انفیکشن ڈیزیز کے اسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال میں متعدی مرض کا ایک مریض تھا،جو مئی کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب سے واپس آیا اور علاج کے بعد مانکی پوکس سے صحت یاب ہو گیا۔
Load Next Story